ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  پون ورما ٹی ایم سی میں شامل، جاوید اختر نے کی ممتابنرجی سے کی ملاقات 

 پون ورما ٹی ایم سی میں شامل، جاوید اختر نے کی ممتابنرجی سے کی ملاقات 

Tue, 23 Nov 2021 21:34:30    S.O. News Service

نئی دہلی،23نومبر (آئی این ایس انڈیا) تریپورہ میں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان تناؤ کے درمیان ٹی ایم سی سپریمو ممتا بنرجی دہلی میں ہیں۔ وہ یہاں کئی لیڈروں سے ملاقات کرنے والی ہیں۔ جنتا دل (یو) کے سابق لیڈر پون ورما نے بھی آج ممتا سے ملاقات کی اور ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کی، وہیں مشہور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے بھی آج دہلی میں ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔ پون ورما نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال اور ممتا بنرجی کی طاقت کو دیکھتے ہوئے میں نے ٹی ایم سی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کر سکتی ہیں۔ اس ملاقات کے لیے وہ پیر کی شام دہلی پہنچی تھیں۔ ان کا دورہ پہلے ہی تجویز کیا گیا تھا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سونیا گاندھی سے ممتا بنرجی کی یہ ملاقات بہت اہم ہوگی۔ ممتا کئی مسائل اٹھا کر اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اس لیے وہ سونیا گاندھی کو اس کے لیے راضی کر سکتی ہیں۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا یہ دورہ دہلی 25 نومبر کو ختم ہوگا۔ اس سے قبل 24 نومبر کو وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس میٹنگ کے دوران ممتا بنرجی بی ایس ایف کے دائرہ اختیار میں توسیع کا مسئلہ اٹھائیں گی۔ دہلی کے دورے سے پہلے ممتا بنرجی نے بیان دیا تھا کہ وہ بی ایس ایف کے دائرہئ اختیار کا مسئلہ پی ایم کے سامنے اٹھائیں گی۔تریپورہ میں ٹی ایم سی یوتھ بریگیڈ کے سربراہ کی گرفتاری کے خلاف اتوار کو ٹی ایم سی کے اراکین پارلیمنٹ نے دہلی میں دھرنا دیا تھا۔ قبل ازیں ارکان اسمبلی اس مسئلہ کو لے کر وزیر داخلہ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے لیکن ملاقات کا وقت نہ ہونے کی وجہ سے ناراض ارکان اسمبلی نے نارتھ بلاک پر دھرنا دیا۔


Share: